عدالت نے گنیسڑو بھیل ہاری خاندان کے 20 افراد کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی بسر کرنے کی اجازت دیدی

منگل 7 جولائی 2020 23:43

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) سانگھڑ ایڈیشنل سیشن جج غلام فاروق شیخ کی عدالت نے گنیسڑو بھیل ہاری خاندان کے 20 افراد کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی بسر کرنے کی اجازت دیدی تفصیلات کے مطابق گنیسڑوبھیل نے سیشن جج سانگھڑ کو درخواست دی کہ اس کے دو گھرانوں کے 20 افراد کو شفیع آباد کا زمیندار جلال بروہی اپنی زرعی زمینوں پر تین سال سے زبردستی مشقت لے رہا ھیاورکسی قسم کا کوی حساب کتاب بھی نہیں کررہا ھے جس پر معزز عدالت نے ایس ایچ او منگلی کو حکم دیا کہ جلال بروہی کی زرعی زمینوں پر کام کرنے والے گنیسڑو بھیل کے دو گھرانوں کے 20 افراد کو بازیاب کراکر معزز عدالت میں پیش کرے جس کے بعد منگلی پولیس نے گنیسڑو بھیل کے دو ھاری خاندانوں کے مرد عورتوں اور بچوں سمیت 20 افراد کو ایڈیشنل سیشن جج غلام فاروق شیخ کی عدالت میں پیش کیا جس کے بعد معزز عدالت نے تمام بازیاب ھونے والے ھاری خاندان کے 20 افراد کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی بسرکر نے کا حکم دیتے ھوئے زمیندار کی قید سے آذاد کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں