سانگھڑ میں بھی چہلم کے حوالے سے ماتمی جلوس اور مجالس کے انتظامات مکمل

بدھ 7 اکتوبر 2020 20:57

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2020ء) سانگھڑ میں بھی چہلم کے حوالے سے ماتمی جلوس اور مجالس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اسی حوالے سے ڈی ایس پی آصف آرائیں کا کہنا ہے کہ ان کی حدود میں دو بڑے ماتمی جلوس کھڈرو اور شاہ پورچاکر سے برآمد ہوں گے جس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کی حدود میں کھڈرو اور شاہ پورچاکر میں چہلم کے موقع پر ماتمی جلوس برآمد ہوتے ہیں جبکہ سنجھورو میں اس حوالے سے کوئی بھی ماتمی جلوس برآمد نہیں ہوتے اس لئے سنجھورو کی تمام نفری کھڈرو اور شاہ پورچاکر میں تعینات ہوگی ان کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ سابقہ روایات کے مطابق اس بار بھی سانگھڑ میں چلہم کا ماتمی جلوس پرامن طریقے سے اپنی مزل تک پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے تمام معززین انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں