ملک بھر کی طرح سانگھڑ میں بھی حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

جمعہ 9 اکتوبر 2020 00:00

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2020ء) ملک بھر کی طرح سانگھڑ میں بھی حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا چہلم کا مرکزی جلوس الحیدری امام بارگاہ سے برآمد ہوا جوکہ اپنے مقررہ راستوں کیانی روڈ ، حیدرآباد چوک پر گامزن رہا اور عزاران نے الحسینی امام بارگاہ پر نماز ظہرین ادا کی پھر حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد کو تازہ کرنے کے لئے عزاران سینہ کوبی زنجیر زنی کا ماتم بھی کیا اور جلوس کے راستوں میں سبیل اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر ضلع بھر جام نواز علی ،ٹنڈوآدم، شہدادپور،کھپرو اور جام نواز علی میں 33 ماتمی جلوس برآمد ہوئے اور 30 سے زائد مجالس برپا کی گئیں اور اگر بات کی جائے سیکیورٹی کی تو ایس ایس سانگھڑ عثمان غنی صدیقی کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ضلع سانگھڑ کے تمام سب ڈویزنس میں نکلنے والے ماتمی جلوسوں اور مجالس کے لئے متعلقہ ایس ڈی پی اوز کی سربراہی انتہائی سخت اور فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیئے گئے جلوسوں کے روٹس کو باقاعدہ سے چیک کیا گیا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے سرچ کر کے روٹس کو کلیئر کیا جلوس کے گزرگاہوں پر دکانوں کو سیل کیا گیا تھا اور روف ٹاپ پر پولیس کے جوان تعینات کیے گئے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ ڈی آئی بی اسپیشل برانچ اور پاکستان رینجرز سندھ کے جوان بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے تمام تر سکیورٹی انتظامات کے جائزہ کے لیئے ایس ایس سانگھڑ کی آفس میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا جہان پر لمحہ بہ لمحہ سکیورٹی کے انتظامات کو مانیٹر کیا جا رہا تھا ایس ایس پی نے مرکزی جلوسوں اور امام بارگاہوں کا دورہ اور کیا سکیورٹی کا جائزہ لیا ضلع بھر میں 2500 سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور رینجرز اہلکاروں نے بھی اپنے فرائض سر انجام دئے سیکیورٹی کے پیش نظر شہر بھر کے داخلی خارجی راستوں کر ٹینٹ لگا کر سیل کیا گیا تھا تاکہ غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممکن نہ ہوسکے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں