سانگھڑ کے چلڈرن پارک کے قریب جھاڑیوں سے 30 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

اتوار 11 اکتوبر 2020 21:45

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2020ء) سانگھڑ کے چلڈرن پارک کے قریب جھاڑیوں سے 30 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جس کی شناخت عارف چنہ کے نام سے ہوئی میرے بہنوئی کو قتل کیا گیا ہے ،سالا عباس تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے چلڈرن پارک کے قریب جھاڑیوں سے 30 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت عارف ولد عبد الخالق چنہ کے نام سے ہوئی اس سلسلے میں مقتول کے سالے عباس نامی شخص نے میڈیا کو بتایا کہ یہ میرے بہنوئی کی لاش ہے جو کہ گزشتہ پانچ روز سے سانگھڑ سٹی سے لاپتہ تھا اور اس کی موبائل شاپ تھی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے بہنوئی عارف نے کسی کو ٹچ موبائل فروخت کیا تھا ہو سکتا ہے کہ اس نے رقم کی لین دین پر اسے قتل کیا ہو سانگھڑ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں پر پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور اس قتل کی تحقیقات کی جارہی ہے میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ سانگھڑ کے چلڈرن پارک جانے والا راستہ ضلع انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث اکثر سنسان رہتا ہے جس کی وجہ شہریوں کی آمدورفت کم ہوتی ہے دوسری جانب آخری اطلاعات کے مطابق چلڈرن پارک سانگھڑ کے قریب ملنے والی انتہائی مسخ شدہ لاش کو غسل اور کفن دینے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے مقتول کا نام عارف ولد عبدالخالق چنہ ہے جو پہلے گرڈ اسٹیشن سانگھڑ میں رہائش پذیر تھے اور حال ہی میں ہزارہ امام بارگاہ موبائل مارکیٹ کے نزدیک شفٹ ہوئے تھے مقتول کو گلے میں پلاسٹک کی رسی ڈال کر قتل کیا گیا ہے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں