سانگھڑ، بیوہ بزرگ خاتون صابرہ کا اپنی ہی برادری کے پولیس صوبیدار انور لاشاری کے خلاف احتجاج

انور لاشاری اور اس کے بیٹے قاسم لاشاری نے میرے گھر پر چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے لاٹھیوں کے ساتھ تشدد کیا انور لاشاری صوبیدار کو فوری گرفتار کرکے مجھے انصاف دلایا جائے ورنہ میں اپنے آپ کو آگ لگا خود سوزی کرلوں گی، خاتون

اتوار 11 اکتوبر 2020 21:45

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2020ء) سانگھڑ کے قریب ورکشاپ منگلی تھانے کی حدود فوجی موڑ کی رہائشی بیوہ بزرگ خاتون صابرہ کا اپنی ہی برادری کے پولیس صوبیدار انور لاشاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گزشتہ رات کے اندھیرے میں انور لاشاری اور اس کے بیٹے قاسم لاشاری نے میرے گھر پر چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے لاٹھیوں کے ساتھ تشدد کیااور کہا کہ یہ ہماری زمین ہے اسے جلدی سے خالی کرو ورنہ تم لوگوں کا بہت برا حشر ہوگا صابرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ہم نے اس واقع کی رپورٹ تھانے پر دی ہے مگر پولیس اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کے لئے اس کی حمایت کر رہی ہے میڈیا کے توست سے میری ڈی آئی جی بے نظیر آباد،ایس ایس پی سانگھڑ اور اے ایس پی سے اپیل ہے کہ انور لاشاری صوبیدار کو فوری گرفتار کرکے مجھے انصاف دلایا جائے ورنہ میں اپنے آپ کو آگ لگا خود سوزی کرلوں گی جس کا زمہ دار متعلقہ تھانہ اور صوبیدار انور لاشاری ہوگا جب کہ دوسری جانب جب صوبیدار انور لاشاری سے رابطہ کیا تو اس نے اپنے مقف میں بتایا کہ یہ زمین میں نے دس سال پہلے علی نواز خاصخیلی کے بھائی گل شیر خاصخیلی سے خریدی تھی جس کے کاغدات میرے نام پر ہیں اس نے صابرہ خاتون کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہو کہا کہ میں تو رات دن سنجھورو تھانے پر ڈیوٹی کررہا ہوں میں نے ایسا کوئی کارنامہ نہیں کیا یہ خاتون کا مجھ پر الزام ہے اور یہ میری زمین پر قابض ہونا چاہتی ہے اگر اس کے پاس کاغزات ہیں تو سامنے لائے اور اپنی زمین لے میں دینے کو تیار ہوں نہیں تو قانونی طریقے کے مطابق میری زمین خالی کردے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں