سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بزرگوں کے عالمی دن کے موقع پر ریلی نکالی گئی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:30

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بزرگوں کے عالمی دن کے موقع پر آفس سے اللہ والا چوک تک ریلی نکالی گئی ریلی میں سوشل ورکرز سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بزرگ شہریوں کے عالمی دن کے حوالے سے سوشل ویلفیئر سانگھڑ آفس سے لیکر اللہ والا چوک تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں سوشل ویلفیئر کے عہدیداران سول سوسائٹی اور مختلف این جی اوز کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی بزرگ کے عالمی دن کے موقع پر سوشل ویلفیئر آفس سانگھڑ میں ایک سیمنار بھی منعقد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر واجد علی میمن،ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمود الحسن، ہینڈز کے ضلع افسرمنصور جبار ممین،نوید خیال، صابر مہر،ارشاد ملاح،موھن داس ودیگر نے کہا کہ 2014 کے ایکٹ کے مطابق بزرگ شہریوں کو ان کے حقوق دئے جائیں اور ریلوے میں بزرگوں کا سفر فری کیا جائے اور پینشن میں آنے والے مسائل کے لئے فری ہینڈ مسائل حل کئے جائیں تاکہ بزرگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو سیمینار میں شہریوں کے مسائل اور ان کی خدمت کرنے کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں