خواتین کے مسائل کے لئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں ،شہلا رضا

ویمن ڈیپارٹمنٹ میں بجٹ کے بعد اسٹاف کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ بجٹ ،دارلاامان اور سیف ہائوسسز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، صوبائی وزیر

جمعہ 21 مئی 2021 23:59

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) محکمہ خواتین برائے ترقی وزیرسندھ شہلا رضا ایک روزہ دورے پر سانگھڑ پہنچی اس موقع پر سانگھڑ وومین شوشل ویلفیئر آفس کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کی انھوں نے کہا کہ وومن ڈیپارٹمنٹ نیا محکمہ ہے جس میں اسٹاف کی کمی بجٹ اور دیگر مسائل ہیں اس بجٹ کے بعد اسٹاف کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ بجٹ ،دارلاامان اور سیف ہائوسسز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس پر کام جاری ہے خواتین کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں جس سے خواتین کی مشکلات میں کمی واقع ہو گیے تفصیلات کے مطابق محکمہ خواتین برائے ترقی کی وزیر شہلا رضا ایک روزہ دورے پر سانگھڑ پہنچی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ محکمہ خواتین برائے ترقی نیا محکمہ ہے جس میں یقینی طور پر بہت زیادہ مسائل ہیں انھوں نے کہا کہ سندھ کے تیس اضلاع میں سے گیارہ اضلاع میں افسران تعینات ہیں دیگر اضلاع میں عملہ نہیں ہے انھوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے پابندیاں تھیں جس کی وجہ سے اسٹاف کی تعیناتی پر مسائل پیدا ہوئے اس بجٹ کے بعد اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ بجٹ اور دیگر مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا سانگھڑ میں جوئے جیسے جرائم اور پھر بلخصوص خواتین کا ملوث ہونا افسوسناک عمل قرار دیا جوئے جیسے جرائم کو ختم کرنا ہوم ڈیپارٹمنٹ کی زمہ داری ہے مگر میں اس مسلے پر سی ایم سندھ کو آگاہ کرونگی انھوں نے کہا ہر ضلعے میں دالاامان اور سیف ہاسسز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس سے خواتین کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی انھوں نے کہا خواتین کے مسائل کے لئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں ،۔

(جاری ہے)

شہلا رضا نے آفس کا معائنہ کرتے ہوئے اسٹاف کے ساتھ میٹنگ بھی کی اور خواتین کے مسائل کو ختم کرنے کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے آخر میں سانگھڑ وومین شوشل ڈپارٹمنٹ کی انچارج نادیہ خان نے آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا اور اجرک کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر سانگھڑ اسسٹنٹ کمشنر ارشد ابراہیم صدیقی اور شوشل اور سماجی ورکر میڈم سلمی قریشی بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں