پیپلز ہاری کمیٹی کا سپاف سانگھڑ کی ہدایت پر سندھ کے حصے کا پانی نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 30 مئی 2021 20:30

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2021ء) پیپلز ہاری کمیٹی کا سپاف سانگھڑ کی ہدایت پر سندھ کے حصے کا پانی نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

پانی نہیں کیوں بھلا کربلا کربلا کے نعرے بازی تفصیلات کے مطابق پیپلز ہاری کمیٹی کی جانب سے سپاف ضلع سانگھڑ کی ہدایت پر سندھ کو حصہ کا پانی نہ ملنے کے خلاف پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا اس موقع پر ہاری کمیٹی کے سربراہ محبوب زرداری،تاج محمد منگریو،قلندر بخش مری ودیگر کا کہنا تھا کہ وفاق سندھ کو حصہ کا پانی نہیں دے رہا 91 کے تحت سندھ کا پانی دیا جائے ہم سندھ کے خلاف کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں کریں گے وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے اس فوری طور پر بند کیا جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ ایک زرعی صوبہ ہے جہاں پر اربوں روپے کی تازہ فصل اگائی جاتی ہے زرعی پانی نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی تیار فصل سوکھ رہی ہے سندھ کا پانی روک کر یزیدی کا کردار ادا کرنے والی وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک کو مشکل حالات سے گزار رہی ہے حکومت پانی کی منصفانہ تقسیم کرکے سندھ کو اپنا حق دیا جائے دوسری صورت میں سندھ کی عوام ہر شہر اور کونے کونے سے سراپا احتجاج ہوگی آخر میں شرکا نے پانی کیوں نہیں ہے بھلا کربلا کربلا کے شدید نعرے بھی لگائے

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں