سانگھڑ میں نوجوان اجے کمار میگھواڑ کی فریاد سن لی گئی

شازیہ مری نے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ اور ڈاکٹرز کی ٹیم کو علاج اور مالی مدد کی ہدایت کردی

منگل 1 جون 2021 00:08

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2021ء) سانگھڑ کے قریب پیرومل کے 15سالا نوجوان اجے کمار میگھواڑ کے کدنی پرابلم کی میڈیا پرخبریں چلنے کے بعد پیپلز پارٹی کی انفارمیشن سیکریٹری ایم این اے شازیہ مری نے فوری نوٹس لے کر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ اور ڈاکٹرز کی ٹیم کو ھدایت جاری کرتے ہوئے مالی امداد کی ہدایت جاری اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارشد ابراہیم صدیقی اور ڈاکٹر کی ٹیم نے متاثر بچے اجے کمار میگھواڑ کو سول اسپتال سانگھڑ میں ایڈ کرکے طبی معائنہ کروایا اور ہم ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی ایم این اے شازیہ مری کے احکامات پر ہم آپ سے علاج کے لئے مکمل تعاون کریں گے اور مالی مدد بھی کی گئی اس موقع پر ہندو کونسل کے رہنما راجیش کمار ہرداسانی اور اجے کمار کی والدہ نے ایم این اے شازیہ مری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ ضلع سانگھڑ کے ہندو برادری کا خیال رکھا اور غریبوں کی مدد بھی کی یاد رہے گزشتہ دو ماہ سے اجے میگھواڑ گردوں کی بیماری میں مبتلا ہیں جن کا علاج بروقت کیا جارہا ہے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں