سانگھڑ کے تمام صحافیوں نے تاخیر کرنے پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا

ایس ایس پی سانگھڑ کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے صحافیوں کے درمیان دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش کی چیدہ چیدہ صحافیوں کو پریس کانفرنس کی دعوت دی

منگل 8 جون 2021 23:55

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) سانگھڑ کے تمام صحافیوں نے تاخیر کرنے پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سانگھڑ کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے صحافیوں کے درمیان دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش کی چیدہ چیدہ صحافیوں کو پریس کانفرنس کی دعوت دی جبکہ ڈیڈھ گھنٹہ پریس کانفرنس میں جان بوجھ کر دیر کی گئی جبکہ صحافیوں نے آج کی پریس کانفرنس میں ضلع بھر میں لا اینڈ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر نئے تعینات ہونے والے ڈی آئی جی عرفان علی بلوچ کو آگاہ کرنا اور ان کا موقف لینا تھا، مشترکہ اعلامیہ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے تینوں پریس کلبوں اور شاہپور چاکر پیرومل کلب کے صحافیوں نے مشترکہ طور پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد کی ہونے والی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا اس سلسلے میں ایس ایس پی سانگھڑ فرخ علی لنجار کے میڈیا کوآرڈینیٹر قدیر احمد مغل نے سانگھڑ کے صحافیوں میں دراڑ ڈالنے کی بھر پور کوشش کی جسے تمام صحافیوں نے یک زبان ہو کر مسترد کردیا میڈیا کوآرڈینیٹر قدیر احمد مغل نے چیدہ چیدہ صحافیوں کو ڈائریکٹ فون کال کے زریعے پریس کانفرنس سے آگاہ کیا تاکہ پولیس کے خلاف ڈی آئی جی سے سانگھڑ میں بگڑی صورتحال پر سوالات نہ کیے جائیں خفیہ طور پر کی جانے والی پریس کانفرنس کی اطلاع تمام صحافیوں کو ملنے پر تینوں پریس کلبوں کے صحافی ایس ایس پی آفس سانگھڑ پہنچ گئے ایس ایس پی آفس میں ڈیڈھ سے دوگھنٹے تمام صحافیوں کو انتظار کرایا گیا سانگھڑ ڈسٹرکٹ پریس کلب ،نیشنل پریس کلب، نیو پریس کلب ،شاہپور چاکر پریس کلب، پیرومل پریس کلب اور دیگر صحافیوں نے مشترکہ طور پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد عرفان علی بلوچ اور ایس ایس پی سانگھڑ فرخ علی لنجار کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واپس آگئی اس موقع پر مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں لا اینڈ آڈر امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے ضلع بھر میں سماجی برائیاں منشیات جوا کا کاروبار عروج پر ہے عام آدمی اپنے گھروں میں محفوظ نہیں یہاں تک کہ اللہ کے گھر مساجد سے دن دیہاڑے چوریاں ہورہی ہیں مگر پولیس نے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں آج ایسی تمام صورتحال سے ڈی آئی جی کو آگاہ کرنا تھا مگر ڈی آئی جی کو ماموں بنایا گیا اور سب صحافیوں کو جان بوجھ کر انتظار کرایا گیا لہذا صحافیوں کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ کے زریعے آئی جی سندھ وزیر اعلی سندھ کو آگاہ کیا جاتا ہے ضلع سانگھڑ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں