اقلیتی امور سندھ کے زیر اہتمام اوپن میرٹ پر 2000 ہونہار طلبہ وطالبات میں اسکالرشپ ایوارڈ چیک تقسیم

منگل 8 جون 2021 23:55

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) اقلیتی امور سندھ کے زیر اہتمام اوپن میرٹ پر 2000 ہونہار طلبہ وطالبات میں اسکالرشپ ایوارڈ چیک تقسیم کی تقریب ڈسٹرکٹ کانسل ہال میں منعقد کی گئی اس سلسلے میں آج ضلع سانگھڑ، نوابشاہ اور نوشہروفیروز کے طلبہ و طالبات میں اسکالرشپ ایوارڈ چیک تقسیم کئے گئے تفصیلات کے مطابق کسی بھی قوم کی ترقی و خوشحالی کا راز تعلیم ہے اور ہونہار طلبہ کی ہمت افزائی ومالی معاونت کا سلسلا جاری رہنا چاہیئے ھیرا لال مینگواڑ کی ضلع کونسل سانگہڑ کی تقریب سے خطاب انہوں نے مزید کہا کہ سندھ بھر کے طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ھندو کونسل کے صوبائی رھنما راجیش کمار ھردسانی نے طلبا وطالبات میں اسکالر شپ کے چیک تقسیم کے دوران کہا کہ سندھ حکومت عوامی حکومت ہے پیپلز پارٹی کا منشور عوامی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے اسکالرشپ ایوارڈ ہونہار طلبہ و طالبات کی مدد کے ساتھ ان کی ہمت افزائی کے لئے ہیں اس موقع پر صوبائی حکومت سندھ وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے میرٹ پر اسکالر شپ تقسیم کرکے تعلیم کے فروغ میں اھم کردار ادا کررھے ھیں اسکالرشپ ایوارڈ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات نے محکمہ اقلیتی امور کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیاواضح رہے کہ محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے چند ماہ قبل میرٹ کی بنیاد پر سندھ بھر سے ہونہار طلبہ و طالبات سے بذریعہ پوسٹل درخواستیں منگوائی گئیں تھیں اس موقع پر پپلزپارٹی کے رھنما سید نعمت شاہ،خوشحال داس، محمد علی لغاری نے بھی طلبا طالبات میں اسکالر شپ کے چیک تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں