سانگھڑ کے تعلقہ کھپرو میں عدالت کے حکم پر کھپرو پولیس کا مبینہ نجی جیل پر چھاپہ دس ہاری کسان بازیاب قرض

ہفتہ 18 دسمبر 2021 00:01

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2021ء) سانگھڑ کے تعلقہ کھپرو میں عدالت کے حکم پر کھپرو پولیس کا مبینہ نجی جیل پر چھاپہ دس ہاری کسان بازیاب۔ قرض دو یا جاکر مزدوری کرو عدالت نے فیصلہ دے دیا زمینداروں اور بھٹہ مالکان میں خوشی کی لہر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل کھپرو میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست گزار منو اوڈ نے درخواست دائر کی تھی کہ میرے اہل خانہ کو اینٹوں کے بھٹے پر قید کرکے ان سے جبری مشقت لی جاتی ہے جس پر معزز عدالت نے کھپرو پولیس کو حکم دیا جس پر پولیس نے عدالت کے حکم پردائم موڑ پر زین پٹھان کے اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ مارا جہاں پر مبینہ طور پر قید دس مزدور جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں کو آزاد کراکر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا جہاں پر بھٹہ مالک زین خان نے مکمل ریکارڈ پیش کیا جس پر معزز عدالت نے مزدوروں کی درخواست رد کرتے ہوئے انھیں قرض واپس کرنے یا مزدوری کرنے کا حکم دیا اس فیصلے سے زمینداروں اور بھٹہ مالکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں