سانگھڑ میں مہنگائی، بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پیپلز پارٹی کے رہنمائوں چانڈیو ہائوس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی

ہفتہ 18 دسمبر 2021 00:03

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2021ء) سندھ بھر کی طرح سانگھڑ میں بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر وفاق اور مہنگائی، بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پیپلز پارٹی کے رہنمائوں چانڈیو ہائوس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلع صدرعلی حسن ھنگورجو،معشوق چانڈیو ودیگر کررہے تھے پیپلزپارٹی کی جانب سے وفاق اور مہنگائی کے خلاف پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاج اور دھرنا دیا گیا احتجاج میں وزیراعلی سندھ کے مشیر خاص ریاض احمد شاہ خراسانی، ایم پی اے اور ایم این اے سمیت ہزاروں کی تعداد میں جیالوں نے شرکت کی اور گو نیازی گو کے نعرے لگائیاس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماں سندھ وزیر اعلی کے مشیر خاص ریاض احمد خراسانی، پیپلز پارٹی کے ضلع صدر علی حسن ھنگورجو، معشوق چانڈیو، ایم پی اے جام شبیرعلی، ایم پی اے شاہدتھیم ، علاالدین جونیجو، شیرڈاڈا ڈیرو، رخسانہ شر، نایاب لغاری، ودیگر نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران نیازی نے ملک کو معاشی دیوالیہ کردیا ھے اسی لئے آج عوام سڑکوں پر ھے ھمارے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے پہلے ہی کہا تھا یہ وفاقی حکومت نااہلوں کا ٹولہ ھے ان سے ملک نہیں چل سکتا سندھ اور بلوچستان سے گیس نکلنے کے باوجود سندھ کو گیس نہیں مل رھی اور گیس نہ چولہوں میں ہے اور نہ گاڑیوں کے لئے ہے لوگ مہنگائی سے اس قدر تنگ ہیں کہ ایک کال پر لوگ گھروں سے نکل آئے ہیں عمران خان کی حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے ملک بھر میں بجلی گیس پیٹرول ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے بے روزگاری اور مہنگائی نے غریب عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تین برس گزرنے کے بعد تبدیلی کا نعرہ لگانے والے عمران خان نے آج ملک کو عالمی بینک کا مقروض اور معیشت کو تباہ کردیا ہے ہم پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال پر مہنگائی، بے روزگاری، غربت، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے اضافے کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہیں اس دورے حکومت کے تین برسوں میں ڈالر کی قیمت میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے آج ملک میں گردشی قرضہ 2.37 کھرب روپوں تک جاپہنچا ہے جو سال کی آخر میں تین کھرب تک پہنچ جائے گا عمران نیازی کنٹینرز پر کھڑے ہوکر کہتا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاں گا قرضے نہیں لوں گا مگر آج اس نے ملک کو گروی رکھ دیا ہے اگر عمران خان تم پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم نہیں کرسکتے تو گھر چلے جا، اگر تم مہنگائی اور بے روزگاری ختم نہیں کر سکتے تو گھر چلے جا سلیکٹڈ وزیراعظم کہتا تھا کہ میری حکومت میں اگر پانچ افراد یہ کہہ دیں کہ وزیراعظم چور ہے میں خود گھر چلا جاں گا اب کیوں نہیں جاتا ہم وزیر اعظم کو گھر بھیج کرہی دم لیں گے پچاس لاکھ نوکری کا جھانسہ دے کر وزیر اعظم بننے والے عمران نیازی نے غریب عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھین لیا ہے اور پیپلزپارٹی ہی غریب عوام کی ہمدرد ہے بلاول بھٹو ہمارا اگلا ہمارا وزیراعظم ہوگا آخر میں گو نیازی گو کے نعرے بازی بھی کی گئی�

(جاری ہے)

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں