سانگھڑ فوڈ اتھارٹی خاموش شہر بھر میں غیر معیاری مضرصحت مصالحہ جات کی بھرمار

لال مرچ، ہلدی، کالی مرچ ودیگر میں لکڑی کا برادہ، بھوسہ چاول ، پپیتا کے بیچ کو کالی مرچ کرنا اور کیمیکل کا استعمال کرنے سے انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بن گیا

جمعرات 23 دسمبر 2021 00:22

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2021ء) سانگھڑ فوڈ اتھارٹی خاموش شہر بھر میں غیر معیاری مضرصحت مصالحہ جات کی بھرمار۔

(جاری ہے)

لال مرچ، ہلدی، کالی مرچ ودیگر میں لکڑی کا برادہ، بھوسہ چاول ، پپیتا کے بیچ کو کالی مرچ کرنا اور کیمیکل کا استعمال کرنے سے انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ اور خطرناک بیماریاں پھیلنے لگیں تفصیل کے مطابق سانگھڑ میں فوڈ اتھارٹی کی مبینہ غفلت سے غیر معیاری، مضر صحت مصالحہ جات فروخت ہورہے ہیں ان کے استعمال سے مختلف قسم کی بیماریاں بڑی تیزی کے ساتھ پھیلنے لگی ہیں شہر کے اہم کاروباری مراکز شاہی بازار ایم اے جناح روڈ دلبر چوک بھیج پگارا چوک بالخصوص بس اسٹاپ پر کھلے عام غیر معیاری مضر صحت مصالحہ جات فروخت کئے جانے لگے ہیں اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ مضر صحت غیر معیاری مصالحہ جات کی نجی کارخانوں فیکٹریوں ڈیلروں سے پولیس ، محکمہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے لوگ ہزاروں روپے منتھلی وصول کرنے کے ساتھ ساتھ ہول سیلرز سے بھی بھاری منتھلی وصول کر کے مضر صحت مصالحہ جات کی تیاری اور فروخت کی اجازت دیتے ہیں شہر بھر کی مختلف ہوٹلوں پر یہی مصالحہ جات کا استعمال اور گھر پر لوگ استعمال کرنے لگے ہیں لال مرچ کالی مرچ پاڈر میں لکڑی کا بورادا بھوسہ پپیتے کے بیج کو کلر کرکے کالی مرچ کرنا اسکے علاوہ مضر صحت رنگ اور کیمیکل مکس کرنے سے خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں سماجی حلقوں نے کمشنر شہید بینظرآباد ڈپٹی کمشنر سانگھ ، محکمہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا فوری نوٹس لیں اور انسانی جانوں کی زندگیوں کو بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں