سانگھڑ ، تالاب میں زہر ڈالنے سے ہزاروں مچھلیاں مرگئیں

بدھ 2 مارچ 2022 12:10

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2022ء) سندھ کے ضلع سانگھڑ کے ایک تالاب میں مبینہ طور پر زہر ڈالنے سے ہزاروں مچھلیاں مرگئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مچھلیاں مرنے کا واقعہ سانگھڑ کے گاؤں اوڈھ میں پیش آیا جس کے بعد متاثرین نے مخالفین پر تالاب میں زہر ڈالنے کا الزام لگایا۔واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں