ایان علی منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی اس کا کوئی ذکرہی نہیں کرتا: علی زیدی

جس کسٹم افسر نے ایان علی کو پکڑا تھا اس کی لاش ملی، بلاول بھٹو احتجاج کرنے کے لیے پشاور تو چلے گئے مگر سندھ کے عوام کو بھول گئے جہاں انکی اپنی حکومت ہے، وفاقی وزیر

بدھ 2 مارچ 2022 22:15

ایان علی منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی اس کا کوئی ذکرہی نہیں کرتا: علی زیدی
سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ ایان علی منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی اس کا کوئی ذکرہی نہیں کرتا۔سانگھڑ میں تحریک انصاف کے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ جس کسٹم افسر نے ایان علی کو پکڑا تھا اس کی لاش ملی۔بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو احتجاج کرنے کے لیے پشاور تو چلے گئے مگر سندھ کے عوام کو بھول گئے جہاں انکی اپنی حکومت ہے، بلاول بھٹو انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین بن کر فہمیدہ سیال کے گھر نہیں گئے، آصف زرداری کے لیے قبضہ کرنے والوں کی جانب سے قتل کیے گئے بھنڈ برادری کے 5 افراد کے لواحقین سے تعزیت کرنے نہیں گئے، ام رباب اور ناظم جوکھیو کے اہل خانہ سے ملنے نہیں گئے۔

(جاری ہے)

نواب شاہ میں ایس ایچ او سمیت 5 لوگوں کو شہید کیا گیا بلاول وہاں نہیں گئے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے تو کورونا کے ٹیکے بھی نہیں لگوا سکتے، یہ صرف کرپشن کا ٹیکہ لگا سکتے ہیں لیکن لگتا ہے اب سندھ کے عوام کی برداشت ختم ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوابشاہ میں ایس ایچ او سمیت 5 لوگوں کو شہید کیا گیا بلاول وہاں نہیں گئے، سندھ کیلوگ کتنا برداشت کریں گے، اب وقت بدل گیا ہے۔

صدر پاکستان تحریک انصاف سندھ کا کہنا تھا کہ 2023 میں بلا تیر کو توڑے گا تب یہ سندھ کو جوڑے گا، سندھ کی حکومت عوام کو صحت کارڈ دینا ہی نہیں چاہتی۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ میں اور شاہ محمود قریشی اپنی وزارت موبائل فون کے ذریعے چلا رہے ہیں۔سندھ حقوق ریلی کی قیادت کرنے پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ ہم مخالفین کی طرح نکمے، نالائق اور ہڈ حرام نہیں ہیں، ہم اپنے سندھ حقوق مارچ کے ساتھ ساتھ نہ صرف اپنی وزراتوں سے مسلسل رابطے میں ہیں بلکہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ سے بھی رابطہ ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سمیت پوری کابینہ کنٹینر پر پڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا آصف زرداری اور بلاول بھٹو تو اپنے لوگوں سے کبھی ہاتھ نہیں ملاتے، وہ دبئی کے لوگوں سے ہاتھ ملاتے ہیں، وہاں پاکستان کا پیسہ منی لانڈرنگ کرتے رہے ہیں۔سندھ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ سندھ کے ہسپتالوں میں لوگوں کے لیے علاج معالجے کی سہولت نہیں ہے، نوجوانوں کے لیے تعلیم کے مواقع نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام سالوں سے پیپلزپارٹی کے مظالم برداشت کر رہے ہیں، ایک حد ہوتی ہے صبر اور برداشت کی، اب برداشت کا وقت گزر گیا، اب ہمیں زرداری مافیا کے خلاف اٹھنا ہوگا، اب ہمیں اپنے حال اور آنے والی نسلوں کا سوچنا ہے، اب ہم نے زرداری مافیا کے خلاف علم بغاوت بلند کرنا ہے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی دلیرانہ ، خوددارانہ قیادت میں پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا 2023 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر کو توڑے گا اور سندھ کو جوڑے گا۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں