سانگھڑ پولیس کاجوان عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے ڈاکوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگیا

پیر 25 اپریل 2022 22:26

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2022ء) سانگھڑ پولیس کا ایک اور بہادر فرض شناس پولیس کا جوان فرض کی ادئیگی کے دوران عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے ڈاکوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگیا۔سال 2016 میں پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی ہوکر عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے ٹنڈوآدم مددگار 15 پر تعینات کانسٹبل نمبر 2859 امان اللہ خاصحیلی ولد لکھا ڈنو آج ٹنڈوآدم کھنڈو روڈ پر دوران ڈیوٹی ڈاکوں سے مقابلہ کرتے ہوئے ڈاکوں کی فائرنگ شدید زخمی ہونے کے بعد شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ شہید کانسٹیبل اپنے ساتھی پولیس جوان احتشام کے ساتھ ڈیوٹی پر تھے کہ سامنے سے آنے والی مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر نہ معلوم اسلحہ سے لیس ڈاکوں ملزمان نے پولیس جوانوں پر سیدھی فائرنگ کرنی شروع کردی پولیس جوانوں نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی ڈاکوں ملزمان پولیس مقابلے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر اپنی CD بلیک کلر کی موٹرسائیکل چھوڑ کو فرار ہوگئی, سر میں گولیاں لگنے کی وجہ کانسٹیبل نمبر 2859 امان اللہ خاصحیلی ولد لکھا ڈنو شہید ہوگئے جبکہ اس کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود جوان احتشام بھی زخمی ہوا جس کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا. ابتدائی تفتیش کے دوران مزید معلوم ہوا ہے کہ ڈاکوں ملزمان جس موٹرسائیکل پر سوار تھے موٹر سائیکل چوری کی تھی جس کی چوری کی ایف ائی آر ہتڑی تھانے ضلع حیدرآباد میں درج ہے جبکہ دوسری جانب ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی نے واقع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اس واقع کی تحقیقات اور مجرم ملزمان کی گرفتار کے لیے ڈی ایس پی ٹنڈوآدم کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی جس نے بروقت جائے وقوعہ پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہی, ضلع سانگھڑ میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا, ایس ایس پی سانگھڑ نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مجھ سمیت پورا پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں شہید جوان کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہے شہید کانسٹبل کی خدمت کا کوئی متبادل نہیں شہید کانسٹیبل محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہی, اس جرم میں شامل ملزمان کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچا کر دم لینگے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں