تھر سے مزدوری کرنے والا ہیرو بھیل زمیندار کے ہاتھوں قتل

اتوار 29 مارچ 2015 14:44

کھپرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) تھر سے مزدوری کرنے والا ہیرو بھیل زمیندار کے ہاتھوں قتل،ورثاء لاش کے ہمراہ رکھ کر تھانے کے آگے تین روز سے دھرنا دیا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرو مل تھانے کی حدمیں تین روز قبل تھر سے مزدوری کرنے کے لئے آنے والے مزدور ہیرو بھیل کو زمیندار ذوالفقار بروہی،دادمحمد بروہی،آچر بروہی نے گولیاں مارکر قتل کردیا تھا مزدور کے قتل میں ملوث جوابداروں کو پیرومل پولیس گرفتار نہ کرسکی ہے جبکہ مقتول ہیرو بھیل کے ورثاء بھائی مگھو بھیل،آسن بھیل،کامریڈ وکیل کانجی،کی قیادت میں سینکڑوں لوگ پیرومل تھانے کے سامنے تین روز سے لاش رکھ کر دھرنا دیے ہوئے ہیں جبکہ ورثاء کے مطابق مقتول ہیروبھیل کے قاتل گرفتار نہیں ہوتے جب تک لاش نہیں اٹھائیں گے۔

تین روز گزارنے کے باوجود حکومت کی طرف سے کوئی زمیندار پولیس افسر نہیں آیا جبکہ پی پی لیبر بیورو کھپرو کے صدر معصومہ بلوچ نے مزدور کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس ایس پی سانگھڑ ،ایس ایچ او پیرومل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں