کھپرو ،صدر پریس کلب سردار ممتاز بوزدار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے خلاف صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 13 جولائی 2015 13:33

کھپرو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) کھپرو کے نواحی علاقے چوٹیاریوں تھانے کی حد میں واقع گاؤں جوارڑو میں پیار کی شادی رچانے والے پریمی جوڑے کو جرگہ منعقد کرکے الگ کرنے اور جرمانے عائد کرنے کی خبریں شائع کرنے پر صدر پریس کلب سردار ممتاز بوزدار اور دیگر کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دینے کے خلاف صحافیوں نے شہید چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

صحافیوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر صدر پریس کلب سردار ممتاز بوزدار نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ قبل چوٹیاریوں تھانے کی حد میں واقع گاؤں کے مکین سکینہ بھیل اور رشید بھیل کی سربراہی میں جرگہ ہوا جس میں پریمی جوڑے کو زبردستی الگ کرکے لڑکے کے ورثا کو 2 لڑکیاں نکاح میں اور سات لاکھ روپے جرمانہ عائد کرکے جبکہ سپریم کورت کے احکامات پر جرگہ پر پابندی عائد ہے اور چوٹیاریوں پولیس نے کارروائی کی بجائے چپ سادہ لی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جرگہ کی خبریں مختلف اخبارات میں شائع کیں جس پر جرگہ کے سربراہ عطا محمد اجڑ مشتعل ہوکر صحافیوں کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جس کی وجہ سے صحافیوں میں سخت تشویش کی لہر ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ غیرقانونی جرگہ منعقد کرنے اور صحافیوں کو سخت نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دینے کا نوٹس لیا جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں