زمیندارکا خاتون اور بچے پر تشدد سے ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق،زمین دار کے خلاف کاروائی کا حکم

منگل 28 فروری 2017 22:53

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) سنجھورو تھانہ کی حد میں زمیندار کے مبیّنہ تشدد نے ایک معصوم کی جان لے لی، گھاس کاٹنے کے بجائے بچے کو دودھ پلانے کا جرم بچے کی موت کا پروانہ ثابت ہوا ،ماں پر ہونے والے تشدد کی چند ضربات معصوم کلی برداشت نہ کر سکی اور ڈیڑھ سالہ الطاف نے ماں کی گود میں ہی دم توڑ گیا ،سیشن جج سانگھڑ میر صفدر حسین ٹالپر کی عدالت نے ایس ایس پی سانگھڑ کو زمیندار کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ۔

سیشن کورٹ سانگھڑ کے باہر اپنے مردہ بچے الطاف کو گود میں لیے ہاری خاتون جمیلہ سولنگی نے آنسوں کی جھڑی کے ساتھ بتایا کہ وہ حسب معمول کماد کے کھیت سے گھاس کاٹنے کے لیے زمین پر پہنچی تو اس دوران اس کی گود میں موجود اسکے ڈیڑھ سالہ بچے الطاف کو بھوک نے ستایا اور وہ رونے لگا جس پر وہ گھاس کاٹنے کے بجاے ایک جانب بیٹھ کر اپنے بچے کو دودھ پلانے لگی اس دوران زمیندار اشرف دین موقعہ پر پہنچ گیا اور اسے گھاس کاٹنے کے بجاے دودھ پلاتے دیکھ کر مشتعل ہوگیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا چند ضربات بچے کو بھی لگیں جس پر ننی جان برداشت نہ کرسکی اور ڈیڑھ سالہ الطاف اسکی گود میں ہی دم توڑگیاسیشن جج سانگھڑ نے بچے کے والد امید علی کی درخواست پر ایس ایس پی سانگھڑ کو زمیندار کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے ایس ایس پی سانگھڑ نے مقدمہ کے انداج کے لیے متاثرہ خاندان کو سنجھورو تھانہ بھیج دیا ہے ایس ایچ او سنجھورو ذولفقار پائی نے مقتول کے ورثاء کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سنجھورو بھیج دیا آخری اطلاع تک نا ہی بچے کی لاش کا میڈیکل لیگل آفیسر نے پوسٹ مارٹم کیا اور نا ہی سنجھورو تھانے پر مقدمہ درج ہوا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قتل کا الزام لگنے والے زمیندار اشرف دین مری نے ٹیلفون پر بتایا کہ وہ کسی معصوم کی جان لینے کا تصور بھی نہیں کرسکتے بچہ بیمار تھا اور اپنی طبعی موت فوت ہوا ہے اور اس نے کسی پر کو ئی تشدد نہیں کیا ۔پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائٹس آرگنائزیشن سندھ چیپٹر کے صدر جام غلام قادر انڑ نے اس افسوس ناک واقع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ انسانیت سوز واقع ہے جس میں زمیندار کی وحشیت نے ایک معصوم کی جان لے لی اس واقع کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے پولیس زمے داروں کا تعین کرے اور انہیں عبرت ناک انجام سے دوچار کرے تاکہ مستقبل میں دولت کے نشے میں کوئی بھی وڈیرا کسی غریب ہاری پر ظلم نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں