سانگھڑ میں تین روز سے مختلف علاقوں کی بجلی بند ہونے کے علاقہ مکین سراپا احتجاج، واپڈا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 28 فروری 2017 23:00

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) سانگھڑ میں تین روز سے مختلف علاقوں کی بجلی بند ہونے کے علاقہ مکین سراپا احتجاج، واپڈا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، ٹائر نذر آتش روڈ بلاک، مشتاق جونیجو، جبار جونیجو، ولی محمد، حسین اور دیگر نے کہا کہ گذشتہ تین روز سے ہمارے علاقوں کی بجلی بند ہے جس کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں، ہمارے علاقوں میں سب نے بجلی کے بل ادا کیے ہوئے ہیں، آج جب بل لے ایس ڈی او کے پاس آئے تو وہ بدتمیزی پر اتر آیا، مظاہرین نے کہا کہ حیسکو سانگھڑ دیوالیہ کا شکار ہوگئی ہے جہاں بھی میٹر لگائے جارہے ہیں وہاں رشوت طلب کی جارہی ہے جوکہ رشوت نہیں دیتا بل ادا ہونے کے باوجود ان کی بجلی بحال نہیں کی جاتی، مظاہرین نے وفاقی وزیر بجلی وپانی اور دیگر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی او سانگھڑ فیاض نائچ کے خلاف کاروائی کرکے بجلی کا بل ادا کرنے والوں کی بجلی بحال کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں