ایکسپورٹ کوالٹی کینو کا ر یٹ 2ہزار رو پے فی من مقرر کیا جا ئے ڈا ئر یکٹر کینو گر ورز ایسوسی ایشن

پیر 24 دسمبر 2018 13:44

ایکسپورٹ کوالٹی کینو کا ر یٹ 2ہزار رو پے فی من مقرر کیا جا ئے ڈا ئر یکٹر کینو گر ورز ایسوسی ایشن
سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2018ء) ڈا ئر یکٹر کینو گرورز ا یسوسی ایشن چو ہد ر ی نو ید اسلم وڑائچ نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسپورٹ کوالٹی کینو کا ر یٹ 2ہزار روپیہ فی من مقرر کیا جا ئے ڈا لر کی بڑھتی ہو ئی قیمت ڈیز ل اور کھادوں کے نرخوں میں اضافہ سے پیداوار ی لا گت بڑھ چکی ہے ا س لیے زرعی مداخل کے نرخوں میں اضافہ کو مد نظر ر کھتے ہو ئے Aگر یڈ کینو 2ہزا ر رو پیہ فی من اور B گریڈ کینو 1ہزار رو پے فی من مقرر کیا جا ئے تا کہ کینو گر ورز معاشی مسائل اور خسار ہ محفوظ ر ہ سکیں۔

(جاری ہے)

ا ن خیا لا ت کا اظہارانہوںنے سلانوا لی میں کینو گر ورز کے ایک وفدسے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا انہوںنے کہا کہ کینو کا 800رو پے فی من ریٹ ز مینداروں اور کسا نو ں کے ساتھ زیادتی ہے ا ر با ب اختیا ر اس سلسلہ میں فور ی طور پر نرخوں میں اضافہ کریں تا کہ کینو گرورز کے بڑھتے ہو ئے مسائل حل ہو سکیں ۔

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں