مریم نواز کا عمران خان کے خط کے خفیہ مندرجات آج قوم کے سامنے لانے کا اعلان

جشن کا وقت ہوا چاہتا ہے ،قوم تیاری کرے، قومی اسمبلی ، پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، نائب صدر مسلم لیگ (ن)

پیر 28 مارچ 2022 17:19

مریم نواز کا عمران خان کے خط کے خفیہ مندرجات آج قوم کے سامنے لانے کا اعلان
سرائے عالمگیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2022ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے خط کے خفیہ مندرجات قوم کے سامنے لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جشن کا وقت ہوا چاہتا ہے ،قوم تیاری کرے، قومی اسمبلی ، پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ (ن )لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے خط کے خفیہ مندرجات قوم کے سامنے لاؤں گی۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ جشن کا وقت ہوا چاہتا ہے ،قوم تیاری کرے، قومی اسمبلی ، پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔(ن) لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو ساڑھے تین سال پہلے گھبرانا چاہیے تھا، انھوں نے ساری توجہ نوازشریف اور شہبازشریف پر رکھی۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے کہا تھا راتوں رات بننیوالی پارٹیاں راتوں رات ٹوٹتی بھی ہیں، نوازشریف کی وہ بات سچ ثابت ہورہی ہے، نئے الیکشن اور نیا مینڈیٹ ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں