تعمیر ی سرگرمیو ں میں نو جوانو ں کو شامل کرنا منفی رویو ں کو شکست دینے کے لئے لا زمی شرط ہے‘ڈائر یکٹر کالجر چوہدری سرفراز گجر

پیر 10 فروری 2020 12:52

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2020ء) ڈائر یکٹر کالجر چوہدری سرفراز گجر نے کہا ہے کہ تعمیر ی سرگرمیو ں میں نو جوانو ں کو شامل کرنا منفی رویو ں کو شکست دینے کے لئے لا زمی شرط ہے ۔ نو جو ان امت مسلمہ کے روشن مستقبل کی عکا سی کر تے ہیں اور حکو مت انہیں مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے یکساں مواقع فراہم کر نے کے لئے پر عزم ہے ۔

انہو ں نے سپو رٹس سٹیڈیم میں نجی کا لج کے سپو رٹس اینڈ کلچرل فیسٹیو ل کی تقریب میں خطاب کیا جس میں چیئر پر سن چیئر پر سن بورڈ آف انٹرمیڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر کوثر رئیس نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے طلبہ میں جسمانی مقابلے ازحد ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو سپیر یر بنا نے کیلئے طلبہ کو اعلی تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کر نا ہو ں گے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بلا ل فیروز نے کہا کہ مید انوں کوآباد کر کے ہسپتالو ں کو ویران بنا یا جا سکتا ہے۔ ہما ری ثقافت مد ہم پڑ رہی ہے نجی تعلیمی اداروں کی جا نب سے اسے پروان چڑھا قابل ستائش اقدام ہے ۔ جی ایم پیمرا ملک قاسم اعوان نے کہا کہ طلبہ کو جماعتوں کے اندر کتابیں پڑھا نے کے ساتھ کھیلو ں کے مید انو ں میں لا کر عملی زند گی کے چیلنجز سے نبزآزما ہو نے کے گر و بھی سکھا نے ہو ں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر شاہپور زرمینہ وزیر نے کہا کہ تعلمی اداروں کیلئے لا زم لے کہ وہ طلباء کے لئے نصابی کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیو ں کو بھی یقینی بنا ئیں۔ ڈائر یکٹر انفارمیشن مقبول ملک نے کہا کہ نو جو انو ں کو اپنی صلا حیتوں کے بل بو تے پر ملک کو ترقی کی سربلند یو ں پر پہنچانا ہے ضرورت اس ا مر کی ہے کہ با صلا حیت نو جو انو ں کی حوصلہ افزائی کی جا ئے اور کم ہمت نو جو انوں کے حوصلو ں کو بڑھایا جا ئے۔

پر وفیسر ڈاکٹرہارون الر شید تبسم نے کہا کہ ملک میں تفریحی سرگرمیوں اور کھیلو ں کے فروغ کیلئے تما م اداروں کو ملکر کا م کر نا ہو گا۔ ہما رے پا س دنیا کے بہترین کھلاڑی تیا رکر نے کی تما م قدرتی صلا حتیں مو جو د ہیں۔ کا لج کے پر نسپل پر وفیسر حامد یونس خان نے کہا کہ ان کا ادارہ طلبہ کو نصابی اور ہم نصابی سرگرمیو ں کے یکساں مو قع فراہم کر تا ہے۔

سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول میں طالبات کے مابین کر کٹ، چاٹی ریس ، مقابلہ ڈور اور رسہ کشی سمیت دیگر صحت مند سرگرمیاں رہیں۔جن میں طالبات کی جا نب سے چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجا گر کر نے کئے خصوصی سٹالز لگائے گئے۔طالبات کا کہنا تھا کہ پڑھا ئی کے سخت شیڈ ول کے دوران ایسے پر وگرام ان کے لئے تازہ ہوا کا جھو نکا ہے۔ اے ڈی سی جی بلا ل فیر وز نے مختلف مقابلو ں ،میں نما یاں کا رکر دگی دکھا نے والی طالبا ت میں ٹرافیاں ، میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں