معاشرے کی آنکھ صحافی صحت مند معاشرے کو قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ڈاکٹر غلام شبیر طاہر

جمعہ 7 اگست 2020 15:49

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام شبیر طاہر نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں جو صحت مند معاشرے کو قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہسپتال ہذا میں صحافیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

سرگودھا پریس کلب کے سینئر نائب صدر و چیئر مین ہیلتھ کمیٹی اکرم عامر کی قیادت میں ملنے والے وفد جس میں رانا محمد عارف، ڈاکٹر جمشید، جنید خان، شیخ احسان شامل تھے۔ڈاکٹر غلام شبیر طاہر نے صحافیوں کو علاج معالجے میں سہولت کیلئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم ای)سرگودہا کے صدر ڈاکٹر سکندر وڑائچ کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے ذمہ داری سونپی اور کہا کہ کسی بھی صحافی کے بیمار ہونے کی صورت میں مریض کو ہسپتال میں موجود تمام طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور ہسپتال میں داخل صحافیوں کو تمام ادویات ہسپتال سے فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم ای)سرگودہا کے صدر ڈاکٹر سکندر وڑائچ نے کہا کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پہلے بھی متحرک رہتے ہیں اور اب بھی اگر کسی صحافی کو کوئی ہسپتال کے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ مجھ سے رجوع کرے، اس کے ہر جائز مسئلہ کو حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اصغر جنجوعہ، ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر ریحان گل، سماجی شخصیت چوہدری عدیل بھی موجود تھے۔

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں