سرائے عالمگیر اور اس کے مضافات میں جمعرات کو تمام میڈیکل سٹور بند رہے

جمعرات 15 جولائی 2021 15:03

سرائے عالمگیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) پاکستان میڈیکل اسٹورایسو سی ایشن کی اپیل پر جمعرات کوسرائے عالمگیر اور اس کے مضافات میں تمام میڈیکل سٹور بند رہے باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت کے محکمہ صحت کی وزارت کی جانب سے فارما سیوٹیکل کمپنیوں پر ٹیکس عائد کئے گئے جس کی بدولت انہوں نے اپنی پرانی قیمتوں پر دواوں کی فروخت پر انکار کرتے ہوئے اپنی سپلائی اس وقت تک بند رکھنے کا اعلان کیا جب تک حکومت ٹیکس پر نظر ثانی نہیں کرتی۔

متعلقہ عنوان :

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں