بلا تفریق عوامی خدمت جس سے عام آدمی کا استقاد ہو ہماری سیاست کا اصل محور ہے ،ْرضوان گل

ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوامی خدمات میں ہم اپنی انتھک کوششوں پر عوامی عدالت پر جانے سے گھبرا ہٹ نہیں محسوس کرتے ،ْ کارکنوں سے گفتگو

منگل 30 جنوری 2018 16:02

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) بلا تفریق عوامی خدمت جس سے عام آدمی کا استقاد ہو ہماری سیاست کا اصل محور ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے و پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے سیئنر نائب صدر چوہدری رضوان گل نے اپنی رہائش گاہ پی پی34 کے لیگی کارکنوں بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ صدق دل سے عوام کی حقیقی خدمت کو اپنی سیاست کا اصل نصب العین سمجھا ہے ،زبانی جمع خرچ کی بجائے گل خاندان کی خدمات کی عملی ثبوت حلقہ بھر میں واضح ترقیاتی کاموں کی تکمیل ہے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوامی خدمات بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ہم نے اپنی انتھک کوششوں پر عوامی عدالت پر جانے سے گھبرا ہٹ نہیں محسوس کرتے ،انشاء اللہ جیت عملی اور حقیقی خدمت میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بے لوث عوامی خدمت ہمارا شیوہ ہے اور ہم نے عوام کے مسائل حل کرنے کو اولین ترجیح دی ہے یہی وجہ ہے کہ آج عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں