سرائے عالمگیر ،سیلفی لینے کے شوق میں 22 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 18:33

سرائے عالمگیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) سیلفی لینے کے شوق میں 22 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔22 سالہ بریال خان راجڑ پھاٹک کے قریب ٹرین کیسامنے سیلفی بنانا چاہتا تھا ٹرین کی زد میں آکر کچلا گیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت بریال خان ولد محمد سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔بریال لاہور سے راولپنڈی جانے والی101 ریل کار کی زد میں آیا۔پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کر کے نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں