کورونا سکریننگ کیلئے تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت

ہفتہ 14 مارچ 2020 19:17

سرگودہا۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2020ء) سرگودہا سمیت صوبہ بھر کی جیلوں میں بند قیدیوں کی کورونا سکریننگ کیلئے تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ جیلوں میں بند قیدیوں کے علاوہ نئے آنے والے قیدیوں کی کرونا سکریننگ کے بعد ہی انہیں جیلوں میں بند کیا جائے تاکہ کرونا وائرس سے بچنے میں آسانی ہو۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ جیل کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور جیلوں میں ہاتھ دھونے کیلئے جراثیم کش صابن اور سپرے کا بھی انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ جیل میں بند قیدیوں کو کرونا سمیت دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں