الخدمت فائونڈیشن نے مشکل کی ہر گھڑی میں مستحق اور بے سہارا افراد کی مدد کی

ہفتہ 22 اگست 2020 16:33

سرگودہا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2020ء) الخدمت فائونڈیشن نے مشکل کی ہر گھڑی میںمستحق اور بے سہاراافراد کی مدد کی کورونا لاک ڈائون کے متاثرین اور مزدور افراد کو گھر گھر راشن پہنچایا عید قربان پراجتماعی قربانیوں اور مستحق افراد تک گوشت کی فراہمی بر وقت ممکن بنائی گئی ۔ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلی الخدمت فائونڈیشن حاجی جاوید اقبال چیمہ ، ضلعی صدر میاں اظہار الحق نے ضلعی قائدین الخدمت فائونڈیشن اور رضاکاروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلا شبہ کورونا وائرس کی وبا سے ہر شخص خوف زدہ تھا اور خود کو گھروں تک محصور کر چکا تھا لیکن اس مشکل گھڑی میں الخدمت فائونڈیشن کے ورکرز نے تمام تر خطرات کا سامنا کرنا ہوئے لاک ڈائون سے متاثرہ افراد کی مدد میں کسی قسم کی کسر نہ چھوڑی اور متاثرین کو انکی دہلیز پر راشن اور ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ایسے حالات میں دن رات اپنی خدمات سر انجام دینے والے الخدمت فائونڈیشن کا ہر ایک رضا کار خراج تحسین کا مستحق ہے۔

اسی طرح عید قربان پر اجتماعی قربانیوں کا انتظام بھی احسن طریقے سے سر انجام دیا گیا اور گوشت کی بروقت اور حقدار تک رسائی ممکن بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن ہمیشہ کی طرح اپنی خدمات جاری رکھے گی اور کسی بھی ناگہانی آفات اور مشکل وقت میں اپنے بھائیو کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں