ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن راجڑ کے دفتر واقعہ جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر کے گیٹ کے سامنے کباڑخانہ بنا دیا گیا

اتوار 4 جولائی 2021 14:20

سرائے عالمگیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2021ء) ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن راجڑ کے دفتر واقعہ جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر کے گیٹ کے سامنے کباڑخانہ کافی عرصے سے قائم ہی. جہاں ٹرک اور منی ٹرک آ کر لوہے کا اسکریپ گرا جاتے ہیں ۔ جو وہیں ڈھیر لگا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں مختلف قسم کی لوہے کی پرانی اشیاء شامل ہوتی ہیں۔ کافی عرصے سے قائم اس کباڑخانے بلکہ اوپن ایئر کباڑ خانے کو دفتر میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت ایس ڈی او اور ان کے اہلکار دیکھتے ضرور ہیں۔ مگر صرف نظر کرتے ہیں یہ کباڑ خانہ کسی سرکاری محکمے کے دفتر کے سامنے خطرے سے خالی نہیں ہے آئیسکو کے حکام بالا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں