پانامہ لیکس کا فیصلہ انشاء اللہ پاکستان کر پٹ حکمرانوں کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

منگل 28 فروری 2017 18:44

سرائے عالمگیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ انشاء اللہ پاکستان کر پٹ حکمرانوں کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔پانامہ لیکس کا فیصلہ جو بھی آئے 2017پاکستان اور آزاد کشمیر میں انتخابات کا سال ہے۔اس لیے کارکن خود کو اس کے لیے تیار کر لیں۔

پاکستان میں اور آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کا کام شیرو ع ہو چکا ہے۔پانامہ لیکس کے کیس کی سماعت کے دوران جتنی روسوائی نواز شریف کی ہوئی ہے۔اگر کسی اور وزیر اعظم کی ہوئی ہوتی تو وہ کب کا مستعفی ہو چکا ہوتا۔مگر نواز شریف اس قدر ڈیٹ ہیں کہ وہ اس قدر رسوائی اور ذلت کے باوجود اپنے عہدے پر براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے۔

کہ اُنھوں نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرپشن کے خلاف عملی جدوجہد کر کے کرپٹ حکمرانوں کو عوامی سطح پر بے نقاب کر کے اُن کی اصلیت سب پر عیاں کر دی ہے۔آئندہ انتخابات میں پاکستان کے اندر تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں کلین سویپ کرے گی۔ضلع گجرات کے اندر تحریک انصاف اس وقت سب سے بڑی قوت بن چکی ہے ۔چوہدری الیاس کو ضلع گجرات میں تحریک انصاف کی صدارت ملنا تحریک انصاف کے لیے نیک شگون ہے۔

ضلع گجرات آزاد کشمیر کے قریب ہے۔آئندہ انتخابات میں آزاد کشمیر کے کارکنان بھی یہاں کے الیکشن کے دوران انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ان خیالات کا اظہار بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے گزشتہ روز چوہدری الیاس کی رہائشگاہ پر اُنھیں صدر بننے کی مبارک باد دینے کے موقعہ پر کیا۔بیر سٹر سلطان محمود چوہدری جب چوہدری الیاس کی رہائشگاہ پر پہنچے تو چوہدری الیاس نے اپنے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ استقبال کیا اس موقعہ پر سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین ،یاسر سلطان ،چوہدری جنید وقاص،چوہدری محمد منشا،حاجی جاوید اکرم چوہدری،چوہدری امجد،نصیر احمد چوہدری ایڈووکیٹ،وحید پوٹھی،چوہدری فہد جاوید ،شاہد لطیف آرائیں،چوہدری عدیل اور دیگر موجود تھے۔

اس موقعہ پر تحریک انصاف ضلع گجرات کے صدر چوہدری الیاس نے کہا کہ مجھ پر قیادت نے جو ذمہ داری عائد کی ہے اس پر میں اعلیٰ قیادت کا شکر گزار ہوں ۔میری پوری کوشش ہو گی کہ میں گجرات کے اندر عمران خان کا ویژن عام لوگوں تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں۔آزاد کشمیر کے اندر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کی صورت میں تحریک انصاف انتہائی متحرک اور فعال ہے۔بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کی کشمیر کا ز کے لیے بھرپور خدمات کی وجہ سے ہم ہمیشہ اُن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔راٹھور

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں