ڈویژن کے چاروں اضلاع میں گندم کی خریداری کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں‘کمشنر سرگودھا

جمعہ 20 اپریل 2018 15:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) کمشنر سرگودہا ندیم محبوب نے کہا ہے کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں گندم کی خریداری کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔باردانے کی میرٹ پر تقسیم کو یقینی بنایا جارہاہے۔انہوں نے گندم خریداری مرکز سلانوالی روڈ کا دورہ کرتے ہوئیکہاکہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے تحت کسانوں سے براہ راست پہلے آو پہلے کی بنیادپر خریدی جائے گی۔

(جاری ہے)

تمام سنٹرز پر باردانہ کی وافر مقدار فراہم کر دی گئی ہے تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔گندم کی خریداری میں مڈل مین کے کردار کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔ کمشنر نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ گندم خریداری کے عمل کو شفاف بنایا جائے اور ایماندار عملہ خریداری مراکز پر تعینات کیاجائے۔ انہوں نے خریداری مراکز پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اس حوالہ سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں