لائیوسٹاک کے زیر اہتمام فوکل پرسنز کی ٹریننگ کا ا نعقاد

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈائریکٹرجنرل(توسیع) لائیوسٹاک پنجاب ڈاکٹر منصور احمد ملک اور ڈائریکٹرپلاننگ ڈاکٹر نوید احمد نیازی کی ہدایت پر سرگودھا ڈویژن کی تمام تحصیلوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ایس ۔پی۔ایم۔ایس فوکل پرسنز کی ٹریننگ کا ا نعقاد کیا گیا۔ ڈویژنل ۔ایس ۔پی۔ایم۔ایس فوکل پرسن ڈاکٹر علی عباس نے اس سسٹم کے استعمال کے متعلق تمام شرکاء کو ٹریننگ دی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ پرفارمنس مانیٹرنگ سسٹم فیلڈ سٹاف کی کارکردگی اور مویشی پال حضرات کو سہولیات فراہم کرنے میں کافی مفید ہے۔ ویکسین کی تیاری اس کی فیلڈ میں ترسیل اور جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگنے تک ہر مرحلے کو خود کار نظام کے تحت مانیٹر کیا جاتا ہے۔مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر طاہر ریاض نے بتایا کہ اب تک سرگودھا ڈویژن میں انتیس لاکھ جانوروں کو گل گھوٹو ،چھ لاکھ جانوروں کو منہ کھر،تیتیس لاکھ جانوروں کو انتڑیوں کے زہر،سترہ لاکھ جانوروں کو کاٹا ،سات لاکھ جانوروں کو پھپھری کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ58 لاکھ کے قریب رانی کھیت کی ڈوزز پرندوں کو دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں