سرگودھا میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہو گیا

پیر 22 اپریل 2019 16:12

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں گندم کی کٹائی کا کام شروع کردیا گیا ہے بارشوں اور ژالہ باری کے باعث فصل کو نقصان پہنچا ہے جبکہ موسم کی خرابی کی وجہ سے فصل کی کٹائی میں کچھ تاخیر بھی ہوئی ہے، محکمہ زراعت نے تمام کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ گندم کی کٹائی کے دوران فصل کو کاٹ کر کھلے میدان میں رکھنے کی بجائے محفوظ مقام پر رکھے چونکہ محکمہ موسمیات نے بعض علاقوں میںمزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے جس سے گندم کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں