موسمی صورتحال کے پیش نظر باردانہ کی تقسیم کی تاریخ میں 29 اپریل تک توسیع

بدھ 24 اپریل 2019 17:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا سلوت سعید نے کسانوں کے مطالبات او رموسمی صورتحال کے پیش نظر باردانہ کی تقسیم کی تاریخ میں 29اپریل تک توسیع کر دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ موسمی کیفیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ا س تاریخ کو بھی بڑھایا جاسکتاہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کی طرح سرگودہا بھی بارشوں سے متاثر ہوا ہے، تاہم کسانوں اور محکمہ زراعت کی کاوشوں سے کسان بڑے نقصانات سے تاحال محفوظ ہیں تاہم جزوی نقصانات رپورٹ کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے محکمہ زراعت کو ہد ایت کی کہ وہ کسانوں کو فصلوں کی کٹائی بارے زمینی حالات کے مطابق تجویز کریں تاکہ کسان کا نقصان کم سے کم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں