نہری پانی چوری کے رجحان میں اضافہ، مزید 9 کاشتکار رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر 27 مئی 2019 15:15

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) زیر زمین پائپ بچھا کر نہری پانی چوری کے رجحان میں اضافہ، محکمہ انہار کی کارروائی کے دوران مزید9کاشتکار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جبکہ سینکڑوں میٹرپائپ برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے، محکمہ انہار حکا م کے مطابق حالیہ سالوں کے دوران کٹ لگا کر یا موگہ جات توڑ کر پانی چوری کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کے بعد اب کاشتکاروں کی جانب سے نہر یا راجباہ سے لے کر ٹیل تک زیر زمین پائپ بچھا کر پانی چوری کرنے کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلہ میں بھی کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے گزشتہ روز بھی بہک دائم،موضع اعوان اور ملحقہ علاقوں میں کاروائی کر کے غلام عباس، صفدر، یوسف،شعیب وغیرہ مزید 9کاشتکار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،چھاپہ مار ٹیموں نے سینکڑو ں میٹرپائپ زمین سے اکھاڑ کر قبضہ میں لے لئے اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں