سرگودھا، ریڈیو پاکستان کے زیرِ اہتمام کسان میلہ

بدھ 17 جولائی 2019 17:12

سرگو دھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ریڈیو پاکستان کے زیرِ اہتمام ڈیرہ محمد خان نمبردار چک نمبر 112شمالی تحصیل سلانوالی میں کسان میلہ کا انعقاد کیاگیا ۔

(جاری ہے)

میلے میں ڈائریکٹر زراعت سرگودہا ڈویژن محمد رمضان نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرحمان، ریسرچ آفیسر ڈاکٹر بشارت علی، رانا طارق اور منیجر ماڈل فارم محمود گوندل، سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان سلیم بزمی سمیت ترقی پسند کاشتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو زراعت کی ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا ۔میلے میں معروف گلوکار آغاز کوثر علی خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین سے داد وصول کی جبکہ نظامت کے فرائض فلم ٹی وی فنکار انعام خا ن، مہر محمد اکرم لک اور دیگر نے ادا کئے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں