پیا ز ایک مفید ادویاتی سبزی ہے،زرعی و طبی ماہرین

پیر 22 جولائی 2019 14:07

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) زرعی ماہرین اور طبی ماہرین نے بتایاہے کہ پیا ز ایک مفید ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمارفوائد ہے بالخصوص پیا ز نظام انہضام کی اصلاح کرتی ہے ہیضہ سے موثر طور پر بچاتی ہے دل کی بیماریوں کیلئے پیا ز اس لیے مفید ہے کیونکہ یہ خون میں چکنے ماد ے پیداہونے نہیں دیتی بلغم سے چھٹکار ے اور کھانسی سے نجا ت کیلئے پیاز نہایت مفید ہے پیا ز ایک پیشا ب آوور ادویاتی سبزی ہے ا س سے پیشا ب باکثرت ہے ا س کا استعمال بواسیرمیں کمی لاتاہے دانتوں کے درد سے نجا ت کیلئے حکماحضرا ت اکثرپیاز استعمال کرنے کا مشور ہ دیتے ہیں برص کے مرض میں پیا ز کو بطورعلاج استعمال کروایاجاتاہے موسم گرمامیںپیاز کا استعمال گرمی کی شد ت سے محفوظ رکھتا ہے اورلو سے بچائو کاموثر ذریعہ ہے پیاز میں فینول اور فلیونائیڈزہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ آنت کے کینسر کیلئے نہا یت مفید ہے ہیضے کے موسم ہیضے سے بچائو کیلئے پیاز کو سرکہ کے ساتھ استعمال کریں اور شفا پائیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں