ْسلانوالی، چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پیداوارمیںاضافہ کیاجاسکتا ہے، زرعی ماہرین

بدھ 21 اگست 2019 15:04

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پیداوارمیںاضافہ کیاجاسکتا ہے، چنے کی فصل کو پیاز ی باتھوچھنکنی بوٹی لہلی رت پھلائی دمبی سٹی اورریواڑی نقصان پہنچاتی ہے، جڑی بوٹیوں کی تعدادکم ہونے کی صورت میں جڑی بوٹی مارزہروں کی بجا ئے گوڈی کی مدد سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کرنی چاہیے، ریتلے علاقے میں جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ روٹری آسان طریقہ ہے، جڑی بوٹیوںکے تدار ک کیلئے کمیائی زہروںکااستعمال ایک موثرطریقہ ہے تاہم بارانی علاقوںمیںان کااستعمال نہایت احتیاط سے کرناچاہیے، جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے زہروںکا استعمال کرناچاہیے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے ا ے پی پی کوبتایاکہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہے، تھل کے علاقوںمیںفصل کی کامیابی کاانحصاربارشوںپرہوتاہے، موسم سرما کی معمولی بارشیںفصل کی کامیابی کیلئے کافی ہوتی ہے، بارشیں کم ہونے کی صورت میں پیداوارمتاثرہوتی ہے، آپیاش علاقوںمیںبارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پراگرفصل سوکامحسوس کرنے لگے توہلکی آپیاشی کی جا ئے، دھان کے بعد کاشت کی گئی فصل کو آپیاش کی ضرورت نہیں پڑتی، ستمبرکاشتہ کمادمیں چنے کی فصل کو کماد کی ضرورت کے مطابق آپیاشی کریں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں