سرگودھا ،مچھلی فارم پر مسلح افراد نے کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے نوجوان مالک کو قتل کر دیا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 13:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے علاقہ چھائونی بلوچاں کے مچھلی فارم پر مسلح افراد نے کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے نوجوان مالک کو قتل کر دیا۔پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ھسپتال منتقل کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چھاونی بلوچاں میں منڈی بہاولدین کے محمد فاروق نے مچھلی فارم بنا رکھا ہے جہاں مالک محمد فاروق کو نامعلوم افراد مسلح افراد نے کلہاڑی مار کر قتل کر دیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولین کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگانے کیلئے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں