بوائی سے قبل گھریلو پیمانے پر گندم کا ذخیرہ کردہ بیج سیڈ گریڈر کے ذریعے صاف کرالیں، زرعی ماہرین

پیر 21 اکتوبر 2019 15:11

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بوائی سے قبل گھریلو پیمانے پر گندم کا ذخیرہ کردہ بیج سیڈ گریڈر کے ذریعے صاف کرالیں۔ماہرین کی جانب سے سفارش کردہ گندم کے بیج جو کے آبپاش کے علاقوں میں کاشت کے لیے موزوں ہیں ان میں سحر 2006، لاثانی 2008، فیصل آباد 2008، آری 2001، آس 2011، ملت 2011، پنجاب 2011، این اے آر سی 2011، گلیکسی 2013 اور اجالا 2016 ، پاکستان 2013،چکوال50،دھربی، گندم ون، جوہر 2016،اور گولڈ 2016، بیج کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

سحر 2006 اورگلیکسی 2013 کُنگی سے متاثرہ ہیںاس لیے ان کو کم سے کم رقبہ پر کاشت کریں۔ شرح ِبیج 50کلو گرام فی ایکڑ رکھی جائے، بیماری جڑی بوٹیوں سے پاک صاف ستھرا اور صحت مند بیج کا ہی انتخاب کیا جائے۔ زرعی ماہرین کے مطابق گندم کی بوائی سے قبل ذخیرہ کردہ بیج کا شرح اگائو معلوم کرنے کیلئے 100 دانوں کو اخبار یا پرانی پٹ سن کی بوری پر پھیلادیں ان دانوں پر پانی ڈال کر گیلا کردیں اور گیلے اخبار یاپٹ سن کے ٹکڑے سے اس کو ڈھانپ دیں 4سے 5دن تک صبح، دوپہراور شام اس کو گیلا رکھیں، 5دن بعد اُگے ہوئے بیجوں کی تعدادگن لیں مطلوبہ شرح اگائو 85تا 90فیصد ہے لیکن اگرشرح اگائو 85فیصد سے کم ہوتو شرح بیج میں 10کلوگرام فی ایکڑ اضافہ کرلیں ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں