سردی کی آمد کے پیش نظر روئی کی قیمتیں بڑھنے لگیں

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) سردی کے موسم کی آمد کے پیش ِنظر روئی کی قیمتیں بڑھنے لگیں ،جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی کا موسم آتے ہی دکانداروں نے روئی کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے جبکہ رضائی کی بھرائی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ جبکہ کمبلوں کی خریداری بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں