سلانوالی، مکئی کی فی ایکڑ پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوںکابروقت تدارک کریں، ترجمان محکمہ زراعت

جمعہ نومبر 17:14

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے مکئی کاشمارگندم اورچاول کے بعد سب سے اہم غذائی فصل میںہوتاہے، مکئی انسانی خوراک کے علاوہ مویشیوںاورمرغیوںکی خوراک میںبھی استعمال ہوتی ہے، کاشتکار مکئی کی فی ایکڑپیداوارحاصل کرنے کیلئے جڑی بوٹیوںکا موثر تدارک کریں کیونکہ اگرجڑی بوٹیوںکی بروقت تلفی نہ کی جا ئے تو یہ فصل کے خوراک کی اجزاء ہواپانی اورروشنی زمین فصل کے ساتھ حصہ دار بننے کے ساتھ ساتھ کاشتی امورانجام دینے میں رکاوٹ کاباعث بنتی ہیں، اس کے علاو ہ یہ فصل کے نقصان دہ کیڑوں کی پناہ گاہ بن جاتی ہیں، اوران کی موجودگی میںفصل کونقصان دہ کیڑوںسے محفوظ رکھنابہت مشکل ہوجاتاہے ، ان کی وجہ سے نہ صرف فصل کاپیداواری خرچہ بڑھ جاتا ہے بلکہ یہ جڑی بوٹیاںفصل کی کوالٹی کوبھی خراب کرتی ہے اورنقصان د ہ کیڑوں کی آماجگاہ کے طور پر بھی کام کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین نے مزیدکہاکہ مکئی کی فصل میںڈیلاکھبل مدھانہ جبکہ تکونے پتوںوالی جڑی بوٹیوںمیںاٹ سٹ لہلی کرنڈبھکڑہزارردانی کلفہ وغیرہ زیادہ تعدادمیںاگتی ہے جس سے فصل کی پیداوا ر متاثرہوسکتی ہے لہذاان کی بر وقت تلفی کیلئے فصل میںگوڈی کریں، گوڈی کی وجہ سے جڑی بوٹیاںمٹی میں دب جاتی ہے اس طرح ان کی تلفی ممکن ہوجاتی ہے، وٹوں کے بغیر کاشتہ مکئی کی اچھی پیداوارلینے کیلئے ابتدائی مراحل میں دوتین گوڈیاں کریں، دوسری یاتیسری گوڈی کے موقع پر کھیلیاں بنادیں اورپودوں کے ساتھ مٹی چڑھادیں تاکہ آندھی کی صورت میں فعل کرنے سے محفوظ رہے، گوڈی کے دورا ن پودوں کی جڑوں کومتاثرنہ ہونے دیں کھیلیوں پر کاشت کی گئی مکئی میںگوڈی نہ کریں اورجڑی بوٹیوںکے تدار ک کیلئے کمیائی طریقہ تدار ک میںجڑی بوٹیوںکے اگنے سے پہلے اوراگنے کے بعد استعما ل کیے جانے و الے موزوں ہربیسائیڈ ز کااستعمال کریں، ہربیسائیڈ کاانتخاب مقدار کاتعین اوراستعمال محکمہ زراعت تو سیع وپیسٹ وارننگ کے مقامی فیلڈ عملہ کے مشورہ سے کریں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments