فاسفور س یا کیلشیم امونیم نائٹڑیٹ کھاد کے ساتھ بہترین نتائج مل سکتے ہیں ترجمان محکمہ زراعت

پیر 27 جنوری 2020 16:00

سلانوا لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا ہے کہ فاسفور س یاکیلشیم امونیم نائٹریٹ کھا د کے ساتھ استعمال سے بہترنتائج مل سکتے ہیں مختلف فصلوں کی کا شت اور ان کی فی ایکڑ بھرپو رپیداوار کے حصول سمیت اراضی کی زرخیز ی کیلئے استعمال کی جا نے وا لی نائٹرو جن یوریا کھا د کی 30فیصدمقدار بخاراتی شکل میں ضا ئع اور گیس کی صورت میں ہوا میں تحلیل ہوجاتی ہے جس کے با عث نائٹرو جن کی صلاحیت میںبھی خاطر خوا ہ کمی واقع ہوتی ہے اورتوقعات کے مطا بق فصل حاصل نہیں ہوتی زرعی ماہرین نے مزید بتایا کہ جدید تحقیق سے یہ با ت سامنے آئی ہے کہ اگر نائٹر وجن کھاد کوفاسفورس کیلشیم امونیم نائٹریٹ کھاد کے ساتھ استعما ل کیاجا ئے تو ا س سے بہتر نتائج گندم کی 10فیصداضافی پیداوار کاحصول ممکن ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں