پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کی مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی‘ دودھ فروخت کرنے والی 5 ڈیری سٹور سیل

جمعرات 1 اکتوبر 2020 12:50

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کی مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی‘ دودھ فروخت کرنے والی 5 ڈیری سٹور سیل
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے شہر میں دودھ فروخت کرنے والی 5 ڈیری سٹور سیل کردیں ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی سفیٹی ٹیم نے اندرون شہر مضر صحت اشیائ کے خلاف کاروائی میں 680 کلو دودھ، 400 کلو گھی، 30 کلو کھویا برآمد کر کے 5 ڈیری سٹورز کو سیل کر دیا اور مضر صحت برآمدہ اشیائ کوتلف کردیا گیا ۔ فوڈ اتھارٹی نے تحصیل بھلوال میں بھی کاروائی کے دوران دودھ کی 3 دوکانیں سیل اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے پر 3 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے۔فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں