افسران حالیہ کاشت کپاس کی فصل کو محفوظ بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کریں‘ایڈیشنل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ٹاسک فورس

منگل 15 جون 2021 13:06

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) ایڈیشنل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ٹاسک فورس بارک اللہ نے سرگو دہاڈویژن کا دورہ کر کے کپاس کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی جس میں کپاس کی کاشت ‘ بہتر نگداشت اور پیداوار میں اضافہ اورکیڑوں مکوڑوں سے بچاو کیلئے کئے جانے والے اقدامات کاجائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس نے افسران کو ہدایات دیں کہ حالیہ کاشت کپاس کی فصل کو محفوظ بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کریں ۔

آئی پی ایم حکمت عملی کے تحفظ کیٹروں مکوڑوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے کاشتکاروں میں آگاہی پیدا کریں ۔انہوں نے مزید کہاکہ اخراجات کم کرنے کیلئے کیمائی ادویات کے سپرے کرنے کی بجائے مختلف پودوں جیسا کہ نیم ‘ تمباکو سے تیار کئے جانے والے سپرے استعمال کریں کیونکہ یہ سپرے کیڑوں کے خلاف زیادہ موثر پائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جس قدر ہو سکے کپاس پر پہلا سپرے دیر سے کریں کم از کم 70‘80 دن بعد سپرے کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں