درخت ہمارے ماحول کا حسن ہیں، چیئرمین پی ایچ اے سرگودہا

پیر 27 ستمبر 2021 16:48

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2021ء) چیئرمین پی ایچ اے سید محمود بخش گیلانی نے کہا ہے کہ درخت اور پودے ہمارے ماحول کا حسن ہی نہیں بلکہ ہماری صحت مند زندگی کی بنیاد اور زندگی کے بہت سے شعبہ جات میں حقیقی تبدیلی کا باعث بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان و ذمہ داران پر مشتمل مختلف وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ درخت ماحول کی خوبصورتی کا باعث  ہی نہیں بلکہ یہی درخت دراصل زراعت، پانی، توانائی اور صحت جیسے سماجی و سیاسی شعبوں پر آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے ایک موثر اور سستا ترین ذریعہ بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  جنگلات کا ایک بہت بڑا حصہ درختوں کی کٹائی، آب و ہوا کی تبدیلی کے باعث ختم ہوچکا ہے جس کو بحال کیا جانا چاہیے۔ انہوں  نے کہا کہ اس  ضمن میں   پی ایچ اے سرگودھا ڈویژن بھر میں ہنگامی بنیادوں پر مصروف عمل ہے اور سرگودھا کے طول و عرض میں درخت  لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے سربراہان و ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ نہ صرف اپنے اداروں میں شجر کاری کو فروغ دیں بلکہ طلبہ کو بھی اس جانب راغب کریں تاکہ زیادہ بہتر انداز میں کام کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں