کھاد ڈیلز کی ہڑتال ختم ہونے کے باوجود کھاد کی قلت‘ کاشتکار مشکلات کا شکار

منگل 7 دسمبر 2021 12:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) سرگودھا ریجن کے اضلاع خوشاب اور سرگودھا میں کھاد ڈیلرز کی ہڑتال ختم ہو جانے کے باوجود دونوں اضلاع میں کھاد کی قلت کے باعث کاشتکار مشکلات کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق کھاد کی مانٹرننگ میں مقدمات کے اندراج کے خلاف سرگودھا ریجن کے دو سرگودھا اضلاع میں کھاد ڈیلرز کی تین روزہ ہڑتال کے ختم ہونے کے باوجود کھاد کی قلت کے باعث دونوں اضلاع میں کاشتکار مشکلات سے دو چار ہیں اور اس وجہ سے گندم کی بوائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ انتظامیہ نے شاہپور میں کھاد کو قلت کو دور کرنے کے لئے سرگودھا سے کھاد بجھوانے کے احکامات تو جاری کر دیئے لیکن یہاں بھی کاشتکار کو کھاد کی قلت کا سامنا ہے۔

اس صورتحال میں کسانوں کا کہنا ہے کہ کھاد ڈیلرز من پسند نرخوں پر کھاد فروخت کر رہے ہیں۔جس پر اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل نے کہا ہے کہ کسی ڈیلر کو مہنگے داموں کھاد فروخت نہیں کرنے دینگے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں