مرغی پال سکیم کے تحت فارمز کی وصولی کا سلسلہ جاری

بدھ 12 دسمبر 2018 19:52

مرغی پال سکیم کے تحت فارمز کی وصولی کا سلسلہ جاری
سرگودھا۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) حکومت کی ہدایت پر سرگودہا میں مرغی پال سکیم کا آغاز ہوگیا ہے، اس سلسلہ میںمحکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے فارمز کی فراہمی اور وصولی کا سلسلہ جاری ہے، فارم خواتین کے نام سے جاری ہوگا جبکہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 14دسمبر مقرر کی گئی ہے، اس سلسلہ میں فی فرد 5 مرغیاں اور ایک مرغا دیا جائیگا، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسرڈاکٹر عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ سکیم ضلعی سطح پر غریب لوگوں کیلئے شروع کی گئی ہے ، جو خواتین مرغیا ں حاصل کرنا چاہتی ہیں اُن کو اپنا قومی شناختی کارڈ فارم کے ساتھ منسلک کرنا لازمی ہوگا، فارم کو علاقہ کے نمبردار یا امام مسجد تصدیق کریں گے، انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک کے متعلقہ دفتر سے 26دسمبر سے مرغیاں دی جائیں گے جن کی قیمت 1200روپے مقرر کی گئی ہے، عوامی سطح پرحکومت کی اس غریب پرور سکیم کو بہت سراہا جارہا ہے جس سے وافرمقدار میں دیسی انڈے اور مرغیاں میسرآسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں